QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 17 دسمبر کو بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریگا

10 Dec 2022 00:38

امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر تشکیل دیے گئے وفد کا خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کا یہ تیسرے مرحلے کا دورہ ہے۔ مرکزی قیادت 17 دسمبر کو کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پانچ رکنی مرکزی وفد نے  خیبر پختونخوا کے سات اضلاع کے دورے کا آغاز کر دہا ہے، جس کے دوران آئندہ الیکشن کے لیے سیاسی و انتخابی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی امور اور منظم اور مربوط رابطوں کے طریقہ کار پر گفتگو اور لائحہ عمل بھی مرتب ہو گا۔ نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل، بلال قدرت بٹ اور ناظم سوشل میڈیا شمس الدین امجد پر مشتمل وفد نے آج ایبٹ آباد، پشاور کا دورہ کیا، جب کہ ہفتہ کو مردان اور دیرپائن کا دورہ کرے گا۔

امیر خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم، صوبائی قیادت، امرائے اضلاع، امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی، ناظم انتخابی امور، حلقہ خواتین، جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ، کسان بورڈ اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے ذمہ داران بھی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر تشکیل دیے گئے وفد کا خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کا یہ تیسرے مرحلے کا دورہ ہے۔ مرکزی قیادت 17 دسمبر کو کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1029361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029361/جماعت-اسلامی-کا-وفد-لیاقت-بلوچ-کی-سربراہی-میں-17-دسمبر-کو-بنوں-اور-ڈیرہ-اسماعیل-خان-دورہ-کریگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org