QR CodeQR Code

ڈاکٹر امتیاز حسین کا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کا دورہ

10 Dec 2022 00:52

پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ممبر پلانٹ سائنسز ڈویژن نے ڈھکی کھجور کے پکنے اور خشک کرنے والی پروسیسنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے اے ایل پی پروجیکٹ کی جاری تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے ممبر پلانٹ سائنسز ڈویژن ڈاکٹر امتیاز حسین نے ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کا دورہ کیا، انہوں نے ڈھکی کھجور کے پکنے اور خشک کرنے والی پروسیسنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے اے ایل پی پروجیکٹ کی جاری تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ڈاکٹر سردار نعمان لطیف سدوزئی ڈائریکٹر جنرل ایرڈ زون ریسرچ سنٹر (AZRC) اور ALP پراجیکٹ کے پراجیکٹ انچارج معروف فوڈ ٹیکنالوجسٹ ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدوزئی بریفنگ دی۔ دورہ کے موقع پر فوڈ ٹیکنالوجی کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش کی گئی، جس میں شرکاء نے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ALP پراجیکٹ کے پراجیکٹ انچارج معروف فوڈ ٹیکنالوجسٹ ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدوزئی کے کام کے معیار کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 1029362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029362/ڈاکٹر-امتیاز-حسین-کا-ایگریکلچرل-ریسرچ-انسٹیٹیوٹ-ڈیرہ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org