QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا اختیار چیلنج کردیا

10 Dec 2022 01:15

سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے، ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ نیب آرڈیننس اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ کیس احتساب عدالت میں نہیں سنا جاسکتا۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان آج ریکارڈ ہونا تھا۔ تحریری بیان تیار ہے، عدالت جب کہے گی جمع کروادیں گے۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 1029366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029366/ڈاکٹر-عاصم-نے-462-ارب-کرپشن-کیس-میں-احتساب-عدالت-کا-اختیار-چیلنج-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org