QR CodeQR Code

وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف صاحب خود کرینگے

پی ٹی آئی سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت ہے، اسکا حل انتخابات نہیں چارٹر آف اکانومی ہے

10 Dec 2022 01:31

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں انتخابی مہم کو نواز شریف صاحب لیڈ کرینگے، اُنکی واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف صاحب خود کریں گے، وہ وطن آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انتخابی مہم کو نواز شریف صاحب لیڈ کریں گے، اُن کی واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت ہے، اس کا حل انتخابات نہیں چارٹر آف اکانومی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو بریف کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے، غیر مشروط بات تو صدر عارف علوی سے بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کیسز کھلنے کا وہ ماحول نہیں، جیسا پہلے تھا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو یرغمال بنایا ہوا ہو۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت سے پہلے ممکن نہیں، ایک یا دو اسمبلیوں میں الیکشن ہونا ہیں تو ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1029383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029383/پی-ٹی-ا-ئی-سے-غیر-مشروط-بات-ہوسکتی-ہے-رانا-ثناء-الل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org