0
Saturday 10 Dec 2022 03:13

ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا، اعتزاز احسن

ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ماہر قانون اعتزاز احسن نے اسمبلیوں کی تحلیل اور عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا۔
ماہر قانون کا کہنا تھا کہ بدحالی آرہی ہے، الیکشن ویسے بھی 3 سے 4 ماہ بعد ہونے جا رہے ہیں، حکومت تو اپنے وقت پرانتخابات کرانا چاہتی ہے کیونکہ نگراں حکومت کا سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا جو فیصلے آج کر رہے ہیں، پہلے کرنے چاہیے تھے اور 5 ماہ پہلے وہ ٹکٹوں کی تیاری شروع کر دیتے، عمران خان کے ایک جیسے بیانات سن کر لوگ تھک چکے ہیں، عمران خان کے بیانات کے بجائے لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے حوالے سے ماہر قانون نے کہا کہ 35 فیصد پنجاب نون لیگ کے پاس ہے، نون لیگ پنجاب میں وہ کام کرے گی جو نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلے اب کر رہے ہیں 5 ماہ پہلے کرتے تو انہیں اس کا فائدہ ہوتا۔
 
خبر کا کوڈ : 1029396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش