0
Saturday 10 Dec 2022 03:37

ایٹمی حملہ کرنیوالے ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، پیوٹن

ایٹمی حملہ کرنیوالے ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کیا تو اسے زمین کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس کے جدید ترین ہائپرسونک ہتھیار کسی بھی ایسے ملک کو منہ توڑ جواب دیں گے جو روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات کرے گا۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملہ کرنے کی ہمت کی تو اسے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھرتی کیے گئے ڈیڑھ لاکھ فوجی یوکرین میں جنگ لڑنے کے لیے منتظر ہیں تاہم انہوں نے یوکرین میں فوری طور پر اضافی فوجی بھیجنے سے انکار کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مزید کہا کہ روس تیل کی پیداوار میں کمی کر سکتا ہے اور کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کرے گا جو  مغرب کی قیمتوں پر روسی تیل خریدنے پر زور دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1029397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش