0
Saturday 10 Dec 2022 00:30

امریکی صدر نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا عسکری امدادی پیکج منظور کرلیا

امریکی صدر نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا عسکری امدادی پیکج منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کے نئے عسکری امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی پیکیج کے تحت یوکرین کو دشمن ڈرونز کے تدارک اور فضائی دفاع مضبوط کرنے کے لیے ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔ پینٹاگون یوکرین کو جدید آرٹلری راکٹ سسٹم دے گا، ہمرز کی فوجی جیپیں اور جنریٹرز بھی پیکیج میں شامل ہوں گے۔ گذشتہ روز امریکی قانون سازوں نے سال 2023ء میں یوکرین کو اضافی سکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1029399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش