QR CodeQR Code

پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے انصاف کا اجلاس

10 Dec 2022 06:36

وزرائے انصاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قانون و انصاف کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سمیت مشترکہ اہداف حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے نویں وزرائے انصاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر رکن ممالک دیرپا ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے متحد ہو کر کام کرتے رہے تو خطہ امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے نویں وزرائے انصاف اجلاس سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک چائنہ، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور انڈیا کے وزرائے انصاف نے خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک کے وزراء نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم مشترکہ اقدار، مفادات، مواقع کے فروغ اور رکن ممالک کی خوشحالی اور پائیدار شراکت داری کے لئے بہترین فورم ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1029401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029401/پاکستان-کی-میزبانی-میں-شنگھائی-تعاون-تنظیم-کے-وزرائے-انصاف-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org