0
Saturday 10 Dec 2022 06:41

ماسکو، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

ماسکو، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
اسلام ٹائمز۔ روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں رات گئے شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ شاپنگ سینٹر کی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ متعلقہ روسی حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹینڈرز ہزارمربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عمارت کی بناوٹ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹر میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1029402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش