QR CodeQR Code

11 ممالک کے 30 افراد پر برطانیہ نے پابندی عائد کردی

10 Dec 2022 07:01

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پابندی کی شکار شخصیات میں ایرانی عدلیہ کے 10 افراد، میانمار کی فوجی جنتا کے افسران، ایک روسی کرنل، مالی کی شدت پسند تنظیم اور جنوبی سوڈان کے حکام شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 11 ممالک کے 30 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پابندی کی شکار شخصیات میں ایرانی عدلیہ کے 10 افراد، میانمار کی فوجی جنتا کے افسران، ایک روسی کرنل، مالی کی شدت پسند تنظیم اور جنوبی سوڈان کے حکام شامل ہیں۔ برطانوی وزیرِ خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ برطانوی پابندیاں بنیادی حقوق کی گھناؤنی خلاف ورزیوں کے پیچھے موجود افراد کو بے نقاب کریں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 1029404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029404/11-ممالک-کے-30-افراد-پر-برطانیہ-نے-پابندی-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org