QR CodeQR Code

طالبان کے متعلق امریکی موقف پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا جائے، رضا ربانی

10 Dec 2022 07:11

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی ٹی ٹی پی سے بات چیت سے ان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے کیا نتائج ہوں گے؟، نیکٹا رپورٹ میں ہے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر داخلی سلامتی پر فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پاکستان سے متعلق حالیہ بیان پر پیپلز پارٹی

کے سینیٹر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بیان کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ اور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی تشکیل نو کی جائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی ٹی ٹی پی سے بات چیت سے ان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے کیا نتائج ہوں گے؟، نیکٹا رپورٹ میں ہے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر داخلی سلامتی پر فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پچھلی حکومت نے ٹی ٹی پی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا، پی ٹی آئی حکومت کے اقدام سے متعلق پارلیمانی انکوائری کرائی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسوس ہوتا ہے طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، خدشہ ہے افغانستان ایک بار پھر کہیں عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔


خبر کا کوڈ: 1029405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029405/طالبان-کے-متعلق-امریکی-موقف-پر-پارلیمنٹ-کا-اجلاس-طلب-کیا-جائے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org