QR CodeQR Code

ہائیکورٹ، سانحہ ماڈل ٹائون کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

10 Dec 2022 10:35

درخواستگزار کانسٹبل خرم رفیق کی جانب سے فرہاد علی شاہ اور منصور اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹائون کیس 4 سال سے زیرسماعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹائون کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی 12 دسمبر کو سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس مرزا وقاص رئوف، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ درخواست گزار کانسٹبل خرم رفیق کی جانب سے فرہاد علی شاہ اور منصور اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹائون کیس 4 سال سے زیرسماعت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1029419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029419/ہائیکورٹ-سانحہ-ماڈل-ٹائون-کیس-12-دسمبر-کو-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org