0
Saturday 10 Dec 2022 09:31
ایک سمت کے بجائے تمام سمتوں پر متحرک ہیں

چین کے ساتھ شراکت داری وسیع کر رہے ہیں، شہزادہ فیصل بن فرحان

خطے کے استحکام کیلئے ایران کیجانب دوستی کا ہاتھ ہمیشہ بڑھائے رکھیں گے
چین کے ساتھ شراکت داری وسیع کر رہے ہیں، شہزادہ فیصل بن فرحان
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ شراکت داری کو وسیع کر رہے ہیں۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونے کی حیثیت سے برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں۔ چین عرب سربراہ اجلاس اقتصادی و ترقی کے حوالے سے تھا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ چین عرب سربراہی اجلاس میں اسلحہ سازی زیربحث نہیں تھی۔ چین کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری اسلحہ سازی سے زیادہ بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امریکا، چین، بھارت، جرمنی اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہے، ایک سمت کے بجائے تمام سمتوں پر متحرک ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کہا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لیے ایران کی جانب دوستی کا ہاتھ ہمیشہ بڑھائے رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1029421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش