0
Saturday 10 Dec 2022 09:54

پاکستان پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا گیا

پاکستان پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے رپورٹ میں ٹینڈرنگ یا کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر رہے، سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبے کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے، پنجاب میں پولیس، خیبر پختونخوا میں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار دیئے گئے ہیں۔ عوام کی جانب سے یہ بھی رائے دی گئی ہے کہ سرکاری افسران، سیاست دان اور ججز اپنے اثاثے ظاہر کریں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں کرپشن بہت زیادہ ہے، حالیہ سیلاب کے دوران امداد کی تقسیم میں بھی کرپشن ہوئی ہے اور عوام نے کرپٹ لوگوں کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش