QR CodeQR Code

سندھ، تحصیل شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے خیموں کی فراہمی

10 Dec 2022 12:30

تحصیل شہدادکوٹ، بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے، جہاں علامہ ساجد نقوی کی سرپرستی میں فراہمی آب، مساجد کی تعمیرات، محرم الحرام میں عشروں کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام اور دیگر شعبوں میں سارا سال فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی، زہراء اکیڈمی کراچی کے زیراہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہداد کوٹ، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، تحصیل شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 19 متاثرین کو مکمل عزت و احترام، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہو کر اور استحقاق کے پیش نظر، محترم رضاکاروں نے 19 خیمے، متاثرین کے زمین بوس مکانات کے قریب اور جائے پناہ پر نصب کرکے دیئے، تاکہ ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہوسکیں، جبکہ اس سے قبل تحصیل سجاول جونیجو میں 21 عدد اور تحصیل میرو خان میں 19 خیمے نصب کرکے دیئے گئے تھے۔ اس طرح ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 59 خیمے نصب کرکے دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
تفصیلات:
* تحصیل میرو خان، 19 عدد خیمے
* تحصیل سجاول جونیجو، 21 عدد خیمے
* تحصیل شہداد کوٹ، 19 عدد خیمے

تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 4 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ انہیں ناہموار اور دشوار گذار راستوں کو بھی عبور کرنا پڑتا ہے، جبکہ وہ خود سیلاب متاثرین میں سے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ متاثرین کی بحالی کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہیں۔ الحمدللہ، ضلع قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 700 متاثرہ گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں ان کی خدمت میں پیش کی گئیں تھی، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں 30 میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جا چکے ہیں اور تبرک امام حسین علیہ السلام بھی فراہم کیا گیا تھا۔

تحصیل شہدادکوٹ، بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے، جہاں قائد محترم کی سرپرستی میں فراہمی آب، مساجد کی تعمیرات، محرم الحرام میں عشروں کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام اور دیگر شعبوں میں سارا سال فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔ رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہراء اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین، یارب العالمین۔


خبر کا کوڈ: 1029448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029448/سندھ-تحصیل-شہداد-کوٹ-میں-سیلاب-متاثرین-کیلئے-خیموں-کی-فراہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org