0
Saturday 10 Dec 2022 12:34

وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا سیرت حضرت فاطمہؑ کا تقاضا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا سیرت حضرت فاطمہؑ کا تقاضا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے الکوثر گرلز کالج اسلام آباد میں حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کے بارے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ موجودہ عہد میں بیٹیوں کے لیے سیرت حضرت فاطمہ پر عمل پیرا ہونا ضروری بھی اور اس راستے میں ان کے لیے کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے، بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ سیرت سیدہ پر عمل کرنا جتنا آج ممکن ہے، شاید تاریخ میں کبھی بھی ایسا کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے جناب سیدہ کی سیرت کے مختلف پہلو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کے روشن پہلووں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے کردار و گفتار کو آراستہ کریں۔

علمی لحاظ سے آنیوالے زمانے کے لیے خود کومضبوط کریں، کیونکہ آج کی یہی بیٹیاں ہی مستقبل کو سنوارنے کی صلاحیت و توانائی رکھتی ہیں اور ہمارے آنیوالے کل کے لیے ایک ایسا روشن مستقبل پیش کرسکتی ہیں، جو جناب سیدہ کی سیرت کا عکاس ہو۔ زہرا اکیڈمی کراچی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تاکید کی کہ یہ پہلو اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ہمارا آنیوالا کل آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے فنومناز سے بھرا ہوا ہے۔ اگر ہماری بیٹیاں علم و عمل اور کردار و گفتار کے لحاظ سے جنتا خود کو مضبوط کریں گی، اتنا ہی آنے والے عہد میں اسلام، اہل بیتؑ اور قرآن کے پیغام کو عام کرسکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1029449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش