QR CodeQR Code

شاعر محسن نقوی قتل کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

10 Dec 2022 13:53

ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی ڈی سے قتل کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ممتاز شاعرِ اہلبیت محسن نقوی شہید کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی ڈی سے قتل کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے 1996 میں نامور شاعر محسن نقوی کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں شہید کر دیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا۔ ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم چھبیس سال قتل کے دیگر مقدمات میں قید رہا۔


خبر کا کوڈ: 1029451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029451/شاعر-محسن-نقوی-قتل-کیس-کی-سماعت-17-دسمبر-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org