QR CodeQR Code

گوگل کا پاکستان میں باضابطہ دفتر کھولنے کا اعلان

10 Dec 2022 14:17

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اس ضمن میں گوگل انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب گوگل ایشیا پیسیفک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور دیگر سہولیات کی حامل کمپنی گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ضوابطی کارروائی بھی شروع کر دی ہے، آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اس ضمن میں گوگل انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب گوگل ایشیا پیسیفک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے۔ امین الحق کے مطابق گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گوگل کے عہدیداران سے ملاقات میں پالیسی، صارفین کے مسائل، حکومتی تعاون اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہوگی، پھر گوگل آفس یوٹیوب سمیت گوگل کی تمام ایپلی کیشنز سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح گوگل اشتہارات میں مسائل سے متعلق معاملات پر صارفین کو فوری ریسپانس بھی مل سکے گا۔ وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے گوگل کو بھرپور تعاون بھی حاصل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1029458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029458/گوگل-کا-پاکستان-میں-باضابطہ-دفتر-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org