0
Saturday 10 Dec 2022 14:25

سندھ بلـڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپٹ ادارہ قرار

سندھ بلـڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپٹ ادارہ قرار
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے کٰیخلاف درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک کرپٹ ادارہ ہے، لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی کرپٹ ہے۔ عدالت عالیہ نے حکام کو فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فیڈرل بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کی سرزنش کر دی۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ ساری غیر قانونی تعمیرات آپ کی ملی بھگت سے ہوتی ہے، یہاں جو لوگ پیش ہوتے ہیں وہ عدالت کی کوئی معاونت نہیں کرتے۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بہت نرمی سے بات کر رہے ہیں، جس کے آپ مستحق نہیں، پہلے آپ تسلیم کریں کہ آپ کا ادارہ کچھ نہیں کر رہا ہے، آپ ہمیں یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آپ کا ادارہ سب سے اچھا ہے، جواب کہاں ہے آپ کا۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ کارروائی کیلئے مزید مہلت درکار ہے۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ ایس بی سی اے ایک کرپٹ ادارہ ہے، لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی کرپٹ ہے، ہمیں عدالتی احکامات کے بارے میں مت بتائیں، ہم نے کئی اور کیسز میں ڈی جی ایس بی سی اے کو شوکاز نوٹس جاری کیا، عدالت میں بیہودہ جواب جمع کرایا گیا، ہم مسترد کر رہے ہیں، آئندہ کوئی نامکمل یا بیہودہ جواب جمع کرایا، تو اپنا سامان ساتھ لے کر آئیں، سیدھا جیل جائیں گے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ 15 دن کی مہلت دے دیں، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر دیں گے، تمام آرڈرز پر عمل درآمد کر دیں گے۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 1029459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش