QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کا لاہور سمیت مختلف علاقوں سے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

10 Dec 2022 15:01

ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مبینہ دہشت گردوں میں دانش، محمد رازق آفریدی، محمد مظفر محمود اور حافظ زاہد محمود شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مبینہ دہشت گردوں میں دانش، محمد رازق آفریدی، محمد مظفر محمود اور حافظ زاہد محمود شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان سے ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1029461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029461/سی-ٹی-ڈی-کا-لاہور-سمیت-مختلف-علاقوں-سے-4-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار-کرنے-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org