QR CodeQR Code

بلوچستان: دوہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

23 Aug 2009 11:07

بلوچستان میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور پنجگور میں ایک پک اپ گاڑی سے 2000 کلو گرام دھماکا خیز مواد۰۰۰۰۰


بلوچستان میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور پنجگور میں ایک پک اپ گاڑی سے 2000 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک پک اپ گاڑی پر چھاپہ مارا اور اس دوران پولیس کا ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے پک اپ گاڑی سے دوہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اتنی بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا مقصد شہر میں کارروائی کرنا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 10306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10306/بلوچستان-دوہزار-کلوگرام-دھماکا-خیز-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org