0
Sunday 2 Oct 2011 13:23

بحرین، پرامن مظاہرین کو فوجی عدالت میں سزائیں سنانے پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

بحرین، پرامن مظاہرین کو فوجی عدالت میں سزائیں سنانے پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
نیویارک:اسلام ٹائمز۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن نے بحرین کی فوجی عدالت کی طرف سے حکومت مخالف مظاہرے کرنے پر شہریوں کو قید اور موت کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسانی حقوق کمشن کے ترجمان روپرٹ کولویلی نے کہا کہ فوجی عدالت کی طرف سے شہریوں کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر سخت سزائیں سنانا تشویش کا باعث ہے، بحرینی حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ گرفتار شہریوں کو لگائے گئے الزامات کے دفاع کا موقع دیا جائے اور انہیں کسی جرم کے بغیر سزا نہ سنائی جائے۔
دوسری طرف جمہوریت کے مطالبے کے لئے مظاہرے کرنے والے شہریوں کے خلاف بدترین کریک ڈاﺅن میں مصروف بحرین کی مغرب نواز حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فوجی عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے جانے والے حکومت مخالف مظاہرین کے کیسز سول عدالتوں کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن نے بحرین حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ فوجی عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے گئے افراد سول عدالتوں میں اپیل کیسے کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 103067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش