0
Sunday 2 Oct 2011 22:30

جنوبی پنجاب میں بھی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے

جنوبی پنجاب میں بھی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے، روزانہ 14 سے 16 گھنٹے کی بجلی بندش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد، مظفر گڑھ، لیاقت پور اور لیہ سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں عوام شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، شہری علاقوں میں روزانہ 14 اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گی ہے، اس صورتحال کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے، کئی علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی، مسلمل بجلی کی فراہمی بند رہنے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، لوڈشیدنگ کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بعض مقامات سے لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن کوئی قابل ذکر احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 103186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش