0
Sunday 2 Oct 2011 21:58

صدر زرداری کرپشن کا بادشاہ، ہر برائی کی جڑ، لوڈشیڈنگ اور ڈینگی کا ذمہ دار ہے، شہباز شریف

صدر زرداری کرپشن کا بادشاہ، ہر برائی کی جڑ، لوڈشیڈنگ اور ڈینگی کا ذمہ دار ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائم۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کرپشن، لوڈشیڈنگ اور ڈینگی وائرس کا ذمہ دار صدر کو قرار دیا، اپنے حق اور صدر کیخلاف خواتین سے نعرے لگواتے ہوئے شہباز شریف ڈینگی مچھر کے خلاف اعلان جنگ کرتے رہے۔ ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں وزیراعلٰی پنجاب نے صدر آصف علی زرداری کو کرپشن کا بادشاہ اور ہر برائی کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ لوڈشیڈنگ انکی کرپشن کی وجہ سے ہو رہی ہے اور پنجاب میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کر کے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے جذبات میں لوڈشیڈنگ اور ڈینگی مچھر کیخلاف لانگ مارچ کرنے کا عندیہ بھی دیا، میاں شہباز شریف کہتے ہیں ڈینگی مچھر پکار پکار کر ہمیں اسلام کی تعلیمات یاد دلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس مچھر کی کچھ برکات بھی ہیں۔ میاں شہباز شریف نے خواتین کے سیمینار میں صدر کیخلاف نعرے اور اپنے حق میں تالیاں بجوائیں، وزیراعلٰی نے ڈینگی مچھر کو برا بھلا کہا کہ ڈینگی مچھر کی ایسی کی تیسی، یہ مچھر انکے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ میاں شہباز شریف جس فارم میں ڈینگی کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ کسی وقت بھی ڈینگی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 103191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش