QR CodeQR Code

امریکی دھمکیوں اور اے پی سی کی قراردادوں پر بحث کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

3 Oct 2011 11:59

اسلام ٹائمز: پاکستان کو ملنے والی امریکی دھمکیوں اور اے پی سی کی قراردادوں پر اظہار خیال کے لئے آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے والا ہے۔ اجلاس میں سندھ میں سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات، امن و امان، کراچی کی صورتحال، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل بھی زیر بحث آئیں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے قائم مقام ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا۔ ارکان اسمبلی پاکستان کو ملنے والی امریکی دھمکیوں اور اے پی سی کی قراردادوں پر اظہار خیال کریں گے۔ اجلاس میں سندھ میں سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات، امن و امان، کراچی کی صورتحال، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 103310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/103310/امریکی-دھمکیوں-اور-اے-پی-سی-کی-قراردادوں-پر-بحث-کے-لئے-قومی-اسمبلی-کا-اجلاس-ا-ج-ہو-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org