0
Monday 3 Oct 2011 12:20

لاہور، لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدد احتجاج، 127 گرفتار، ہزاروں پر مقدمات درج

لاہور، لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدد احتجاج، 127 گرفتار، ہزاروں پر مقدمات درج
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ کئی مقامات پر مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور بلوے بھی کئے، پولیس نے چوہنگ اور رنگ روڈ محمود بوٹی کے مقامات پر توڑپھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 2450 مظاہرین کیخلاف مقدمات درج کرکے 74 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ باغبان پورہ پولیس کے مطابق محمود بوٹی رنگ روڈ پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے، پولیس پر حملہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 450 افراد کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں، جبکہ 53 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسی طرح تھانہ چوہنگ پولیس نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ایک ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے، اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت متعدد دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، چوہنگ پولیس نے21 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام پورہ کے علاقے میں بھی احتجاج کرنے والے ایک ہزار افراد کیخلاف مقدمات درج کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 103314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش