0
Monday 3 Oct 2011 23:23

وزیراعظم ہاوس کیلئے لوڈشیڈنگ کا استثنٰی ختم کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم ہاوس کیلئے لوڈشیڈنگ کا استثنٰی ختم کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں اور اسپتالوں اور سکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کی وباء میں شدت آ گئی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد زیرعلاج ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں اور اسپتالوں اور سکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے جبکہ وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے دفاتر کے لئے لوڈشیڈنگ کا استثنٰی کو ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 103464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش