0
Monday 3 Oct 2011 22:33

کراچی،6 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار، 17 افراد کے قتل کا اعتراف، اسلحہ برآمد

کراچی،6 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار، 17 افراد کے قتل کا اعتراف، اسلحہ برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سی آئی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چھ مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے ملیر میں گراؤنڈ میں دفن اسلحہ برآمد کر لیا۔ مختلف علاقوں سے بائیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق پاک کالونی، کھارادر اور بلدیہ کے مختلف علاقوں سے چھ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں عمران عرف بلا، علی اکبر عرف شاہد، محمد عابد، علی احمد عرف گنجا، جاوید اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان سے ایک ٹرپل ٹو رائفل اور ٹی ٹی پستول برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان نے شاہ فیصل، اورنگی، محمود آباد اور بلدیہ میں سترہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کا تعلق دو سیاسی تنظیموں سے ہے۔ 
دوسری جانب رینجرز نے ملیر سعود آباد میں آر سی ڈی گراؤنڈ سے بھاری تعداد میں مدفن اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز نے مختلف علاقوں سے انتالیس افراد کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد سترہ کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ بائیس افراد تاحال زیر حراست ہیں۔ پولیس نے ہجرت کالونی میں خاتون کو قتل کرنے والے ملزم نیاز محمد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے 17 افراد کے قتل میں ملوث پانچ پیشہ ور قاتلوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق پولیس نے پاک کالونی اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں چھاپہ مار کارووائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ برآمد کیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا دعویٰ یے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 17 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 103469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش