0
Tuesday 4 Oct 2011 00:14

بجلی بحران کے ذمہ دار نواز شریف ہیں،شرجیل میمن، بے نظیر دور کے منصوبے بند نہ کئے جاتے تو بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا، صدر زرداری

بجلی بحران کے ذمہ دار نواز شریف ہیں،شرجیل میمن، بے نظیر دور کے منصوبے بند نہ کئے جاتے تو بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا، صدر زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی حکومت پر شدید تنقید کے بعد آج پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے جوابی حملوں میں بجلی بحران کا ذمہ دار نواز شریف کو قرار دے دیا۔ صدر زرداری کہتے ہیں بے نظیر دور کے توانائی کے منصوبے بند نہ کیے جاتے تو بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔ ایوان صدر میں کیپکو اور پی پی ایل کے ورکرز میں شیئرز سرٹیفیکیٹ تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بجلی کا بحران پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں شروع کیے گئے منصوں کو بند کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ صدر نے کہا کہ وہ شہ سرخیوں پر نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اندرونی و بیرونی چیلنجز سمیٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے پہلے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بجلی بحران کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ جنہوں نے آئی پی پیز اور تھرکول پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالی۔ شرجیل میمن نے نے کہا کہ چھوٹے میاں صاحب کہتے ہیں سڑکوں پر حکومت کے خلاف نعرے لگوائیں گے جبکہ وہ خود ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 103492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش