QR CodeQR Code

پاکستان دہشتگردوں اور دوستوں میں فرق نہیں کر پا رہا، امریکا کسی طور پاکستان سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، لیون پنیٹا

4 Oct 2011 09:26

اسلام ٹائمز:ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان رابطوں سے لاعلم ہیں۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان اس کیخلاف کارروائی کرے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے پاکستان دہشتگردوں اور دوستوں میں فرق نہیں کر پا رہا، آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان رابطوں سے لاعلم ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کسی طور پاکستان سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، دہشت گردی پاکستان اور امریکا کیلئے ایک جیسا مسئلہ ہے۔ دونوں ممالک میں بعض معاملات پر اختلافات ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ القاعدہ اب بھی حملوں کی منصوبہ بندی کی صلاحیت رکھتی ہے، اسامہ بن لادن، انور الاولکی اور دیگر اہم رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان رابطوں سے لاعلم ہیں۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان اس کیخلاف کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 103552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/103552/پاکستان-دہشتگردوں-اور-دوستوں-میں-فرق-نہیں-کر-پا-رہا-امریکا-کسی-طور-سے-تعلقات-توڑ-سکتا-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org