QR CodeQR Code

حکمرانوں نے ملک کو امریکا کی کالونی بنا دیا، امریکا کی جنگ صرف اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے، جے یو آئی (س)

4 Oct 2011 09:44

اسلام ٹائمز:ایک مشترکہ بیان میں جے یو آئی (س) کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن اتحادی ہونے اور بے شمار قربانیوں کے باوجود آج وہ ہم پر غرا رہا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو اب تو اس کا کردار سمجھ لینا چاہیے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کراچی کے امیر مولانا قاری عبدالمنان انور، مفتی عثمان یار خان، حافظ احمد علی، قاری عبدالحئی، پیر لیاقت شاہ، مولانا اقبال اللہ، مولانا حضرت ولی ہزاروی، مولانا غلام مصطفٰی فاروقی، مولانا حماد مدنی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو امریکا کی کالونی بنا دیا ہے۔ جس ریمنڈ ڈیوس کو ہمارے حکمرانوں نے رات کی تاریکی میں ملک سے فرار کرا دیا تھا اسے امریکا میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس نے وہاں کسی کا قتل نہیں کیا، مگر افسوس ہمارے حکمرانوں نے قوم کو امریکا کے ہاتھوں گروی رکھوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے، اس کی تمام تر جنگ صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن اتحادی ہونے اور بے شمار قربانیوں کے باوجود آج وہ ہم پر غرا رہا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو اب تو اس کا کردار سمجھ لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 103553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/103553/حکمرانوں-نے-ملک-کو-امریکا-کی-کالونی-بنا-دیا-جنگ-صرف-اسلام-اور-مسلمانوں-کے-خلاف-ہے-جے-یو-آئی-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org