1
0
Friday 20 Jan 2023 14:50

قم المقدس، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام حرم بی بی معصومہؑ میں جشن میلاد کوثر کا انعقاد

قم المقدس، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام حرم بی بی معصومہؑ میں جشن میلاد کوثر کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں جشن میلاد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی محفل منعقد ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواھران قم کی جانب سے حرم بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہونیوالی محفل میلاد حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں ڈھائی سو سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ حرم معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہونیوالی محفل جشن میلاد کوثر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان امور خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جشن میلاد کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور سیدہ دوجہاں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے حضور منقبت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

اہلبیت علیہم السلام کی شان میں قصیدہ کے اشعار پیش کیے گئے۔ علاوہ ازیں محفل میلاد میں بچیوں نے موقع کی مناسبت سے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور سوالات کے جوابات کا مقابلہ ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے محفل میلاد کی شریک خواتین سے خطاب کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترمہ تحریم فاطمہ نے انجام دیئے۔ ولادت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پروگرام میں شریک 14 خواتین اور بچیوں کو جن کا نام فاطمہ تھا، نفیس انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح کوئز مقابلے میں کامیاب ہونیوالی 6 خواتین کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم المقدس کی مسئول سیدہ زہراء نقوی نے تمام شرکاء اور بالخصوص پاکستان سے تشریف لانے والی مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1036601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Farhana Fasahat
Pakistan
بہترین کاوش، شھزادی کونین اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور خانم معصومہ نقوی کو اجر عظیم عطا فرمائیں، آمین
ہماری پیشکش