QR CodeQR Code

جان دینگے لیکن متنازعہ بل قبول نہیں کریں گے، علامہ حمید امامی

20 Jan 2023 21:25

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے رہنماء کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمشیہ شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین نے مثبت کردار ادا کیا اور ادا کرتے رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل ہمیں منظور نہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمشیہ شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین نے مثبت کردار ادا کیا اور ادا کرتے رہینگے۔ حال میں پارلیمنٹ سے ایک مخصوص فکر کے لوگوں ایسا بل پاس کریا جو کسی بھی مسلک اور کسی بھی مذہب کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جایا جارہا ہے، اس بل سے فرقہ واریت کی بدبو آرہی ہے، لہذا صدر پاکستان اور سینٹ ممبران سے گزارش ہے کہ اس بل کو مسترد کردیں اور پاکستان کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین قابل مذمت اور حرام ہے۔ بصورت دیگر ہم مجبور ہوں گے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، جان بھی دینگے، قربانی بھی دینگے لیکن متنازعہ بل قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1036674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1036674/جان-دینگے-لیکن-متنازعہ-بل-قبول-نہیں-کریں-گے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org