0
Tuesday 4 Oct 2011 19:02

مائیک مولن کی پاکستان کیخلاف دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں، نواز شریف

مائیک مولن کی پاکستان کیخلاف دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں، نواز شریف
بہاولپور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف مائیک مولن کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں، انہوں نے اپنی پوزیشن بچانے کیلئے ایسے بیانات دیئے، ملک میں جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے اس کے سنگین نتائج حکومت کو ہی بھگتنا ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی اور لیگی رہنماء ممتاز احمد ججہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب میں بدعنوانی کا کوئی سکینڈل منظر عام پر نہیں آیا اور اگر اس سلسلے میں کوئی شکایت ہو تو اس کا نوٹس لیا جاتا ہے، شہباز شریف نے ڈینگی کے باعث اپنی مصروفیات کی وجہ سے کھانا پینا تک چھوڑ دیا ہے اور پیپلزپارٹی کے رہنماء کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی فکر نہیں، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث ہسپتالوں میں مریض تڑپ رہے ہیں، مشینری ناکارہ پڑی ہیں، بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے ڈینگی وائرس بھی بڑھ سکتا ہے، لوڈشیڈنگ کے حوالے سے مرکزی حکومت نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ا س کے سنگین نتائج حکومت کو ہی بھگتنا پڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے طور طریقے ٹھیک کر لے، پنجاب میں شہباز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کی خاطر اپنے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، ممتاز ججہ کے انتقال کے بعد مسلم لیگ ن ایک بااعتماد اور دیرینہ رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 103695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش