QR CodeQR Code

دشمنان اہلبیتؑ کو صحابی کا درجہ دیا جائے اور کہا جائے کہ انکا احترام کرو، یہ نہیں ہوگا، علامہ راجہ ناصر کی ویڈیو وائرل

22 Jan 2023 18:02

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا کہ ہمارے تمام فقہاء نے کہا ہے کہ اہلسنت کے تمام مسلمہ مقدسات کی توہین حرام ہے، ڈو مور نہیں ہوگا، اس سے آگے نہ بڑھو کہ کسی کی گردن پر گھٹنا رکھ دو اور اسے سانس نہ لینے دو۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں تکفیری گروہوں کی ایما پر جماعت اسلامی پاکستان کے رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی کی جانب سے توہین صحابہ، اہلبیتؑ اور امہات المومنینؑ کی سزا میں ترمیم کے حوالے بل پیش کیا گیا، جو قومی اسمبلی کے ارکان نے منظور کر لیا۔ اس متنازعہ بل کی منظوری کے بعد ملت جعفریہ کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اہل تشیع کی جانب سے بھرپور مہم چلائی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا کہ ہمارے تمام فقہاء نے کہا ہے کہ اہلسنت کے تمام مسلمہ مقدسات کی توہین حرام ہے، آپ کے مسلمہ مقدسات کی توہین کوئی نہیں کرتا، ہمارے علماء اور فقہاء میں کوئی نہیں کرتا، آپ ایک ذاکر کی بات کو اٹھا کر کہیں کہ سب فقہاء، علماء اور عقلا کی بات کی کوئی اہمیت ہی نہیں، اس طرح نہیں ہوگا۔

ہمارے فقہاء کا فتویٰ ہے کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے، ڈو مور نہیں ہوگا، اس سے آگے نہ بڑھو کہ کسی کی گردن پر گھٹنا رکھ دو اور اسے سانس نہ لینے دو۔ انہوں نے چند سال پیشتر اس طرح کے ایشوز کو بہانہ بنا کر ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دباو کے ذریعے چند مظاہرے کرکے تم کچھ حاصل نہیں کر سکو گے، فتنہ پھیلاو گے، ملک کا نقصان کرو گے، سنی ہمارے بھائی ہیں، ہم مل کر رہیں گے، ہم آپ کے جذبات کا احساس رکھیں، آپ بھی اہلبیت علیہم السلام کے دشمنوں کے بارے ایسی بات نہ کریں، آپ ان کو صحابی کا درجہ دیں اور پھر کہیں کہ جناب والا ان کا احترام آپ پر واجب ہوگیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا۔


خبر کا کوڈ: 1037031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037031/دشمنان-اہلبیت-کو-صحابی-کا-درجہ-دیا-جائے-اور-کہا-کہ-انکا-احترام-کرو-یہ-نہیں-ہوگا-علامہ-راجہ-ناصر-کی-ویڈیو-وائرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org