3
2
Sunday 22 Jan 2023 18:02

دشمنان اہلبیتؑ کو صحابی کا درجہ دیا جائے اور کہا جائے کہ انکا احترام کرو، یہ نہیں ہوگا، علامہ راجہ ناصر کی ویڈیو وائرل

دشمنان اہلبیتؑ کو صحابی کا درجہ دیا جائے اور کہا جائے کہ انکا احترام کرو، یہ نہیں ہوگا، علامہ راجہ ناصر کی ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں تکفیری گروہوں کی ایما پر جماعت اسلامی پاکستان کے رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی کی جانب سے توہین صحابہ، اہلبیتؑ اور امہات المومنینؑ کی سزا میں ترمیم کے حوالے بل پیش کیا گیا، جو قومی اسمبلی کے ارکان نے منظور کر لیا۔ اس متنازعہ بل کی منظوری کے بعد ملت جعفریہ کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اہل تشیع کی جانب سے بھرپور مہم چلائی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا کہ ہمارے تمام فقہاء نے کہا ہے کہ اہلسنت کے تمام مسلمہ مقدسات کی توہین حرام ہے، آپ کے مسلمہ مقدسات کی توہین کوئی نہیں کرتا، ہمارے علماء اور فقہاء میں کوئی نہیں کرتا، آپ ایک ذاکر کی بات کو اٹھا کر کہیں کہ سب فقہاء، علماء اور عقلا کی بات کی کوئی اہمیت ہی نہیں، اس طرح نہیں ہوگا۔

ہمارے فقہاء کا فتویٰ ہے کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے، ڈو مور نہیں ہوگا، اس سے آگے نہ بڑھو کہ کسی کی گردن پر گھٹنا رکھ دو اور اسے سانس نہ لینے دو۔ انہوں نے چند سال پیشتر اس طرح کے ایشوز کو بہانہ بنا کر ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دباو کے ذریعے چند مظاہرے کرکے تم کچھ حاصل نہیں کر سکو گے، فتنہ پھیلاو گے، ملک کا نقصان کرو گے، سنی ہمارے بھائی ہیں، ہم مل کر رہیں گے، ہم آپ کے جذبات کا احساس رکھیں، آپ بھی اہلبیت علیہم السلام کے دشمنوں کے بارے ایسی بات نہ کریں، آپ ان کو صحابی کا درجہ دیں اور پھر کہیں کہ جناب والا ان کا احترام آپ پر واجب ہوگیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 1037031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بہترین مؤقف
سید زوار حسین شیرازی
Pakistan
پاکستان جمہوریہ اسلامی ملک ہے، جو چوروں، لٹیروں اور غداروں کے ہاتھوں یزیدی بن رہا ہے۔ لہذا یہ بل اگر واپس نہ ہوا تو پاکستان مکمل تباہ ہو جائے گا، یہ پی ڈی ایم والے بےغیرت، لعنتی اور چور یہی چاہتے ہیں۔
safiullah baig
Pakistan
By no Ham Ahle Tashayyu Kisi b sorat me un logoon ko Sahana ya sahabi Ka darja denay k liye tayar nahein jihoon ne Moula Ali a.s ore degar Ahlibait a.s k khilaf jangein ladein un k liye nazeiba alfaz estemal liye. Ham un ko Musalman b nahein mantay. Ye hamara aqeeda hai. Ham SAR de sakte Hain Magar dushmanane Ahlibait.. a.s ko hargiz sahabi ya sahabi Ka darja nahein de sakte
ہماری پیشکش