QR CodeQR Code

نون لیگ اپنے ایمپائرز منتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے دشمن کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنا حیران کن ہے، عمران خان

22 Jan 2023 23:58

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ غیر جانبدار شخص کیلئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے نیب کیساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے ایمپائرز منتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے دشمن کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنا حیران کن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ غیر جانبدار شخص کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس نمبر 17/2016 میں قرار دیا تھا کہ رضاکارانہ واپسی کی صورت میں وفاقی یا صوبائی، نہ کسی ریاستی ادارے میں عوامی عہدہ نہیں رکھا جا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنا دیا، الیکشن کمیشن کا اقدام پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دے گا، کل پریس کانفرنس میں اس پورے فسانے کو بےنقاب کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 1037115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037115/الیکشن-کمیشن-کا-پی-ٹی-آئی-کے-دشمن-کو-نگراں-وزیراعلی-پنجاب-منتخب-کرنا-حیران-کن-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org