QR CodeQR Code

چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے

23 Jan 2023 03:17

امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے بلین ایئر انڈیکس کے مطابق اب وہ صرف 3 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں، صرف ہوئی کا یان ہی بلکہ مزید پانچ دولت مند ترین افراد بھی 65 ارب ڈالرز کھو بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چینی ارب پتی اور چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہوئی کا یان کبھی 42 ارب ڈالرز کے مالک تھے، تاہم اب ان کی دولت گھٹتے گھٹتے صرف 3 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔ انتہائی دولت مند اور چین کے بااثر بزنس مین ماضی میں اپنی بے پناہ دولت کے باعث ایشیا کے دوسرے متمول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے بلین ایئر انڈیکس کے مطابق اب وہ صرف 3 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا ادارے کے مطابق صرف ہوئی کا یان ہی بلکہ مزید پانچ دولت مند ترین افراد بھی 65 ارب ڈالرز کھو بیٹھے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1037121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037121/چائنا-ایور-گرینڈے-گروہ-کے-چیئرمین-ہوئی-کا-یان-اپنی-93-فیصد-دولت-کھو-بیٹھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org