1
Monday 23 Jan 2023 21:07

قرآن کریم کی بے حرمتی کا اصل سبب مغرب میں اسلام کے پھیلاو کا خوف ہے، شیعہ علماء کونسل افغانستان

قرآن کریم کی بے حرمتی کا اصل سبب مغرب میں اسلام کے پھیلاو کا خوف ہے، شیعہ علماء کونسل افغانستان
اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شیعہ علماء کونسل افغانستان نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں اس گھٹیا عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیانیہ درج ذیل ہے:
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یُرِیدُونَ لِیُطْفِؤُا نُورَ اللّهِ بِأَفْواهِهِمْ وَ اللّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْکافِرُونَ (سورہ صف / 8)
مغرب میں اسلام دشمنی پر مبنی اقدامات اور اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار سویڈن کی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ ریموس پلودین نے قرآن کریم کو نذر آتش کر کے دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا دل دھکا دیا ہے اور یوں اپنی باطنی خباثت اور دشمنی کو عیاں کر دیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس عمل کا حقیقی سبب مغربی دنیا میں اسلام کے پھیلاو کا خوف و ہراس ہے۔ مغربی عناصر مختلف قسم کے ہتھکنڈے بروئے کار لا کر اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے پھیلاو کو روک سکیں۔ لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہیں کہ خداوند متعال خود اپنے کلام کی حفاظت کرنے والا ہے اور کوئی بھی اس ہمیشگی نور کو ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ شیعہ علماء کونسل افغانستان اس پست عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور آزاد ضمیر رکھنے والے شریف انسانوں خاص طور پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ دینی اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے اور معقول اور منطقی طریقے سے اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے۔
شیعہ علماء کونسل افغانستان
خبر کا کوڈ : 1037260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش