1
2
Tuesday 24 Jan 2023 14:45

توہین صحابہ ترمیمی بل، کراچی میں شیعہ تنظیموں کا اجلاس، متنازعہ بل وطن کیخلاف سازش قرار

توہین صحابہ ترمیمی بل، کراچی میں شیعہ تنظیموں کا اجلاس، متنازعہ بل وطن کیخلاف سازش قرار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے شیعہ تنظیموں/اداروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ڈویژنل صدر علامہ حسن رضا کی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا، جس میں تمام تنظیموں/اداروں کے نمائندگان اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور متنازعہ بل کے حوالے سے رائے پیش کی۔ اس موقع پر نمائندگان نے متفقہ طور پہ متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہوئے ملک عزیز کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے حکمت عملی اور کوشش کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں خصوصی شرکت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی نے کی۔ شرکاء اجلاس سے ابتدائیہ کلمات میں صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل یقیناً وطنِ عزیز کے خلاف سازش ہے، پیغامِ پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کے بل ملک دشمنی کے مترادف ہے، ماضی میں ملک عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ بل ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا توہین اور دیگر عناوین کی تعریف، اس کی حدود و قیود کو مشخص اور واضح کئے بغیر کسی قسم کی قانون سازی یک طرفہ اور متعصبانہ سوچ کو عوام پر مسلط کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترمیم ملکی داخلی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی اور ایسی کوئی بھی قانون سازی معاشرے میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا موجب بن سکتی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پہ شیعہ و سنی علماء کرام و عمائدین سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں اور یہ آج کا اجلاس اس ہی سلسلے کی کڑی ہے، انشاء اللہ امامِ زمانہ عجل کی تائید سے ہم ایک مرتبہ پھر سرخرو ہونگے اور دشمنان اسلام اور دشمنان اہلبیت علیہم السلام ایک مرتبہ پھر زلیل و رسوا ہونگے۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، حسنین مہدی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ کامران عابدی، علامہ عباس مہدی ترابی، کوثر رضا، علی نقوی، شفاعت پہلوانی، ایڈووکیٹ محمد علی بخاری، ہئیت آئمہ مساجد و امامیہ کے علامہ رضی حیدر زیدی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے محترم سرور علی، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے محمد نقی، تنظیم عزاداری کے محترم شمس الحسن شمسی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مبشر حسن، جعفریہ الائنس کے شبر رضا، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار احمد قلندری، خادم امام حسین کے بشیر حسن کربلائی، امامیہ آرگنائزیشن کے محمد رضا رضوی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے محسن واسطی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سروش زیدی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رضی رضوی، جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے حسن صغیر، اطہر حسین جعفری، شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایڈووکیٹ راشد رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1037369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Syed ghulam Mustafa Shah
Pakistan
Mehnat mein ajmat hai maula Karam kare
ہماری پیشکش