QR CodeQR Code

سوات، تھانہ میں فائرنگ سے زیر حراست نوجوان جاں بحق

24 Jan 2023 21:46

طالب علم عبید خان کو پولیس سے الجھنے پر حراست میں لیا گیا تھا، اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نےنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ضلعی پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق نوجوان سے پستول لیتے ہوئے گولی چل گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے پر حراست میں لیا گيا 12ویں جماعت کا طالب علم تھانہ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ مینگورہ کے بنڑ پولیس اسٹیشن میںپیش آیا۔ طالب علم عبید خان کو پولیس سے الجھنے پر حراست میں لیا گیا تھا، اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ضلعی پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق نوجوان سے پستول لیتے ہوئے گولی چل گئی، جس کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں 4 اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1037457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037457/سوات-تھانہ-میں-فائرنگ-سے-زیر-حراست-نوجوان-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org