QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، پروا میں ایک اور شیعہ نوجوان کو تکفیری دہشتگردوں نے شہید کردیا

25 Jan 2023 21:03

شہید کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پروا ہی سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوان ثقلین عباس بلوچ کو بھی دہشتگردوں نے شہید کیا تھا، آج شہید ہونے والے عامر عباس، ثقلین عباس کے کزن تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مرتبہ پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ شروع ہوگئی ہے، علاقہ پروا میں چند روز قبل شہید ہونے والے ثقلین عباس کے کزن عامر عباس بلوچ کو بھی تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود نائیویلہ اڈہ پر نامعلوم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے عامر عباس بلوچ نامی شیعہ نوجوان شہید ہوگیا، شہید کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پروا ہی سے تعلق رکھنے والے شیعہ نوجوان ثقلین عباس بلوچ کو بھی دہشتگردوں نے شہید کیا تھا، آج شہید ہونے والے عامر عباس، ثقلین عباس کے کزن تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 1037662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037662/ڈیرہ-اسماعیل-خان-پروا-میں-ایک-اور-شیعہ-نوجوان-کو-تکفیری-دہشتگردوں-نے-شہید-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org