0
Monday 24 Aug 2009 08:39

بھارت: سوائن فلو، ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی

بھارت: سوائن فلو، ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی
بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ہلاک شدگان کی تعداد 66 ہو گئی۔ نئی دہلی کے 48 سالہ شہری کے سوائن فلو میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئی دہلی، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ اور کیرالہ سمیت متعدد علاقوں میں سوائن فلو کے مزید 131 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سوائن فلو سے اب تک مہاراشٹر میں 35، کرناٹک میں 12، گجرات میں 5، تامل نائیڈو میں 3، چھتیس گڑھ، راجستھان، گوا، ہریانہ اور نئی دہلی میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 10377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش