QR CodeQR Code

دہشتگردوں میں ہمت ہے تو سامنے آکر ہمارے نوجوانوں سے مقابلہ کریں، علامہ رمضان توقیر

26 Jan 2023 19:51

پروا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملت تشیع ایک پر امن قوم ہے، دو دنوں سے پر امن احتجاج کر رہی ہے، پرامن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شیعہ نسل کشی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں میں ہمت ہے تو سامنے آکر ہمارے نوجوانوں سے مقابلہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروا میں شہید عامر عباس کی شہادت پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی سے شہریوں میں دوبارہ خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے قیام امن کے دعوے محض زبانی جمع خرچ کے دعوے تھے۔انتظامیہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک پر امن قوم ہے، دو دنوں سے پر امن احتجاج کر رہی ہے، پرامن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دو دن سے بیٹھے دھرنے میں عامر عباس بلوچ کے ورثاء و مظاہرین کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ان کے مطالبات امن و امان، دہشت گردی پر کنٹرول اور دہشت گردوں کی گرفتاری اور سزائیں  ہیں۔ انتظامیہ سنجیدگی سے ورثا کے مطالبات کو سنے اور حل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ شہید کی تدفین کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد انتہائی بزدل اور کمزور ہیں، اگر تم میں ہمت ہے تو چھپ کر وار کرنے کی بجائے، سامنے آکر ہمارے جوانوں کا مقابلہ کرو۔


خبر کا کوڈ: 1037868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037868/دہشتگردوں-میں-ہمت-ہے-سامنے-ا-کر-ہمارے-نوجوانوں-سے-مقابلہ-کریں-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org