QR CodeQR Code

مولانا عبدالاکبر چترالی کا ترمیمی بل پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات کرنے سے انکار

26 Jan 2023 23:35

اس متنازعہ بل پر ملت تشع کیجانب سے شدید درعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، مولانا کو اس ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا اور اپنا موقف پیش کرنے کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ توہین اہلبیتؑ و صحابہ سے متعلق فوجداری ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے والے جماعت اسلامی کے ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے رابطہ کرتے ہوئے مذکورہ بل پر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم مولانا نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ نمائندہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا عبدالاکبر چترالی سے کہا کہ ’’فوجداری ترمیمی بل پر آپ سے آفیشل بات چیت کرنی ہے‘‘، جس پر مولانا عبدالاکبر نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ یاد رہے کہ اس متنازعہ بل پر ملت تشع کی جانب سے شدید درعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، مولانا کو اس ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا اور اپنا موقف پیش کرنے کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔


خبر کا کوڈ: 1037901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037901/مولانا-عبدالاکبر-چترالی-کا-ترمیمی-بل-پر-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-بات-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org