0
Friday 27 Jan 2023 02:37

شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسلام آباد میں ملاقات

شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسلام آباد میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمّد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوارن وزیراعظم نے جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی رذیلیئینٹ پاکستان کانفرنس اور سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے لیے امریکا کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، انہوں نے پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم اور وسیع رابطے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے عمل کے حوالے سے اہم ہیں۔ اس موقع پر ڈونالڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا سیلاب سے بحالی کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 1037934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش