0
Friday 27 Jan 2023 06:27

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں۔ قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔ مریم نواز کی پرواز براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، جبکہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پارٹی کی سینیئر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان پہنچنے کے شیڈول سے آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’’پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’مریم نواز صاحبہ 28 جنوری، ہفتے کی سہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی، انشاءاللہ۔‘‘
خبر کا کوڈ : 1037950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش