QR CodeQR Code

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، نیئر بخاری

27 Jan 2023 08:03

لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان یا کسی بڑے رہنماء کی گرفتاری سے مزاحمت ہوگی، عمران کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کر دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مستقبل کو مدنظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے، سیاسی صورت حال کو مدنظر رکھ کر ہی انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہوگی۔ لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان یا کسی بڑے رہنماء کی گرفتاری سے مزاحمت ہوگی، عمران کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کر دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1037956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037956/عارف-علوی-صدر-کے-عہدے-کا-جواز-کھو-بیٹھے-ہیں-نیئر-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org