QR CodeQR Code

پنجاب کے 8 وزراء کو قلمدان تفویض کر دیئے گئے

27 Jan 2023 11:16

ایس ایم تنویر کو محکمہ انرجی اور محکمہ انڈسٹریز دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر الاٹ کیا گیا ہے، ابراہیم مراد کو محکمہ بلدیات، بلال افضل کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر جمال ناصر کو محکمہ پرائمری ہیلتھ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے تمام صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے۔ سینیئر صحافی عامر میر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان الاٹ کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 11 رکنی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ رات گورنر ہاوس میں 8 وزراء نے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔ نئے 8 وزراء کو محکمے بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
 
ایس ایم تنویر کو محکمہ انرجی اور محکمہ انڈسٹریز دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر الاٹ کیا گیا ہے، ابراہیم مراد کو محکمہ بلدیات، بلال افضل کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر جمال ناصر کو محکمہ پرائمری ہیلتھ دیا گیا ہے۔ اسی طرح منصور قادر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن، سید اظفر علی ناصر کو محکمہ اوقاف اور زکوۃ، عامر میر کو محکمہ اطلاعات الاٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1037973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037973/پنجاب-کے-8-وزراء-کو-قلمدان-تفویض-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org