QR CodeQR Code

امریکہ میں چینی شہری کو جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا

27 Jan 2023 11:24

31 سالہ ژی کو چین کی وزارت برائے قومی سلامتی کے ایجنٹ کی حیثیت سے غیر قانونی حرکات و سکنات میں ملّوث ہونے اور امریکی فوج کے ساتھ قابلِ گرفت سطح پر غلط بیانی کرنے کے الزام میں چلائے گئے مقدمے میں 8 سال سزائے قید سُنائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی انجینئرز اور سائنس دانوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور انہیں چین حکومت تک پہنچانے کے الزام میں، ایک چینی شہری کو 8 سال سزائے قید سُنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ژی چاوکن نامی چینی شہری 2013 میں الیکٹرک انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنیکے لئے امریکہ کے الینوئے ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ میں داخل ہوا اور بعد ازاں امریکی فوج کی متبادل فورسز میں شامل ہو گیا۔ اسے 2018 میں گرفتار کر لیا گیا۔ 31 سالہ ژی کو چین کی وزارت برائے قومی سلامتی کے ایجنٹ کی حیثیت سے غیر قانونی حرکات و سکنات میں ملّوث ہونے اور امریکی فوج کے ساتھ  قابلِ گرفت سطح پر غلط بیانی کرنے کے الزام میں چلائے گئے مقدمے میں 8 سال سزائے قید سُنائی گئی ہے۔ امریکہ کی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ژی نے چین خفیہ ایجنسی کے لیے امریکی ایوی ایشن اور خلائی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کی تھی۔


 


خبر کا کوڈ: 1037975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037975/امریکہ-میں-چینی-شہری-کو-جاسوسی-کے-الزام-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org